9 جون 2016 - 12:33
شہادت پسندانہ کارروائی کے بعد تل ابیب اور غرب اردن میں سیکورٹی بڑھا دی گئی

فلسطینی نوجوانوں کی شہادت پسندانہ کارروائی کے بعد صیہونی فوجیوں نے تل ابیب اور غرب اردن میں سیکورٹی بڑھا دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب میں صیہونی وزارت جنگ کے قریب دو فلسطینی نوجوانوں کی شہادت پسندانہ کارروائی کے بعد صیہونی فوجیوں نے پورے غرب اردن میں سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے شہر الخلیل اور اس کے اطراف کے علاقوں کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے ۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ الخلیل کے جنوب میں بڑی تعداد میں صیہونی فوجیوں کو تعینات کر دیا گیا ہے اور صیہونی فوجیوں نے الخلیل جانے والے راستوں کو بند کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169